بلوچستان کے جیلوں کے نظام میں صنفی مساوات اور جامع اصلاحات سے متعلق صوبائی اسٹیک ہولڈرز کامشاورتی سیشن

بلوچستان کے جیلوں کے نظام میں صنفی مساوات اور جامع اصلاحات سے متعلق صوبائی اسٹیک ہولڈرز کامشاورتی سیشن
کوئٹہ(پ ر)عورت فائونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ جیل خانہ جات، یورپی یونین اور اے جی ایچ ایس کے تعاون سے بلوچستان میں جیلوں کے نظام میں صنفی مساوات اور جامع اصلاحات کیلئے صوبائی اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے عنوان سے مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات سائوتھ محمد اسحاق زہری، ڈپٹی سیکرٹری لاء ڈیپارٹمنٹ محمد وسیم شاہد، عورت فائونڈیشن کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاالدین خلجی، نیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کی پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، بلوچستان کمیشن آن سٹیٹس آف وومن کی سابق چیئرپرسن و عورت فانڈیشن کی بورڈ ممبر فوزیہ شاہین، ڈائریکٹر منسٹری آف ہیومن رائٹس اسفندیار بادینی، ڈپٹی ڈائریکٹر پیرول اینڈ پروبیشن ڈیپارٹمنٹ عصمت خان خروٹی، این سی ایچ آر کے لیگل آفیسر رضوان الدین کاسی، وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیلپ لائن 1089 منیجر اشفاق مینگل، سابق ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اشرف گچکی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ دائود درانی، ڈپٹی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، لا ڈیپارٹمنٹ کی ورشہ، ایچ آر سی پی کے فرید، عورت فانڈیشن کی پروگرام کوآرڈینیٹر یاسمین مغل، بار کونسل کے عہدیدار، سول سوسائٹی کے نمائندوں و دیگر نے شرکت کی۔ مشاورتی سیشن میں بلوچستان کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لیے علیحدہ رہائش، صفائی ستھرائی، ماہواری کے دوران حفظانِ صحت اور تولیدی صحت کی سہولیات کی کمی سمیت ماں کے ساتھ جیلوں میں موجود بچوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ کم عمر قیدیوں کے تحفظ، معذور افراد اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق، قیدیوں کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی اور انصاف تک رسائی کے معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے جیلوں کے انتظامی نظام میں شفافیت، ادارہ جاتی احتساب، جیلوں کے معائنے اور نگرانی کے مثر نظام کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ جیلوں میں صنفی مساوات، انسانی حقوق کے تحفظ اور کمزور طبقات کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اصلاحات اور سفارشات مرتب کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.