سابق صوبائی وزیر اور قبائلی رہنما نصیر احمد باچا خان نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو بوسٹر ڈوز (fIPV) اور پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بات چیت کرتے ہوئے نصیر احمد باچا خان نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مگر قابلِ تدارک بیماری ہے، جس سے بچا کا واحد مثر ذریعہ بروقت حفاظتی ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اہل بچوں کو پولیو مہم کے دوران قطرے پلوانے کے ساتھ ساتھ بوسٹر ڈوز بھی ضرور لگوائیں تاکہ بچوں کا مدافعتی نظام مزید مضبوط ہو اور وہ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت، روشن مستقبل اور محفوظ زندگی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، کسی بھی قسم کی افواہوں یا غلط معلومات پر توجہ نہ دیں اور ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔نصیر احمد باچا خان نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے حکومت، صحت کے اداروں، علما، قبائلی عمائدین، سماجی رہنماں اور عوام کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اجتماعی کوششوں اور عوامی تعاون سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].