سردار عبدالرحمن کھتیران کا کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

سردار عبدالرحمن کھتیران کا کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر و رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھتیران نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی، کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جرات، بہادری اور وطن سے بے لوث محبت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے دشمن کے سامنے بے مثال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی اور نشانِ حیدر پانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، جبکہ ان کا جذبۂ حب الوطنی، فرض شناسی اور ایثار نوجوان نسل کے لیے بہترین مثال ہے۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کیپٹن محمد سرور شہید سمیت وطن کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ قومی وقار، آزادی اور سلامتی کی ضمانت رہیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.