غزہ(بی بی سی)حماس کے ایک عہدیدار نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ’امریکہ، جو اس معاہدے کا ضامن ہے، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر امن منصوبے کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالے۔‘
ان کا یہ بیان اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حمایت کیے گئے غزہ امن منصوبے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ ثالث اور امریکہ، جو اس معاہدے کے ضامن ہیں، بنیامن نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ طے شدہ روڈ میپ پر عمل کریں اور سیاسی مفادات کی وجہ سے اس پر عمل درآمد میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].