ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے دکی کی اہم شاہراہ منسوب، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے دکی کی اہم شاہراہ منسوب، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری، فرض شناسی اور مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے دکی میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری اور فرض شناسی بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابل فخر مثال ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں جس حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادری، عزم اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے شاہراہ منسوب کرنا ان کی بہادری اور خدمات کا اعتراف ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت معاشرے میں فرض شناسی، بہادری اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والے افراد کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.