بندوق مسئلے کا حل نہیں تو کیا ٹینک، توپیں اور جیٹ طیارے مسئلے کا حل ہے؟ سردار اخترمینگل کا وزیراعظم سے سوال

بندوق مسئلے کا حل نہیں تو کیا ٹینک، توپیں اور جیٹ طیارے مسئلے کا حل ہے؟ سردار اخترمینگل کا وزیراعظم سے سوال
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیرِاعظم کا کہنا کہ پچھلے ادوار میں بلوچستان کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہیں اور مسلوں کا حل بندوق نہیں بلکہ بات چیت ہے۔ تو وزیرِاعظم صاحب اُن زیادتیوں جن کا نہ کہ صرف آپ اعتراف کررہے ہیں آپ سے پہلے ہر حکمران نے اعتراف کے ساتھ ساتھ معافیاں بھی مانگی لیکن اُن ظلم اور زیادتیوں کا ازالہ آپ لوگوں نے مسخ شدہ لاشوں، ماؤں کی گودیں اجاڑنے ، بچوں کو یتیم کرنے، گاؤں کو جلا کر تباہ کرنے ، خواتین اور بچوں کو پابندِ سلاسل کرنا،بلوچستان کے وساحل کی لوٹ مار کے علاوہ کیا ہی کیا ہے، بلکل ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ بندوق مسلے کا حل نہیں لیکن وزیرِاعظم صاحب کیا آپ کی توپیں آپ کے ٹینک آپ کے جیٹ طیارے گن شپ ہیلی کاپٹر آپ کے کنٹرول میں ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں ان سے مسلے حل ہو سکیں گے یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب آپ اس وقت دے نہ سکیں لیکن اگر کبھی حزبِ اختلاف میں آئے تو تاریخ آپ سے ضرور پوچھے گی.

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.