عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی: چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کیخلاف کوئی بات نہیں کی: چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(جیو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا قیادت کی خلاف کوئی بات نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا، نورین نیازی نےملاقات کےاحوال کا ذکرنہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہربات نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یاقیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقات سے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئرنہیں کی جا سکتیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.