وزیرداخلہ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس،12 ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا

وزیرداخلہ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس،12 ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا
کوئٹہ(خ ن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت پیر کے روز12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سمیت محکمہ داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔صوبے کے دیگر اضلاع کے تمام ڈی آئی جیز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلوسوں کی گزرگاہوں، مجالس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے مرتب کیے گئے پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور موثر کوآرڈی نیشن کے ساتھ سیکیورٹی پلان پر مکمل اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.