ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پیر کے روز12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں اور دیگر مذہبی پروگراموں کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے جامع سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا جبکہ جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔اجلاس میں جلوسوں کے منتظمین اور میلاد النبی ۖ کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ پروگرامز اور مجالس کو مقررہ اوقات میں بروقت مکمل کیا جائے تاکہ سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔اجلاس میں پولیس افسران، میلاد النبی ۖ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان اور سکیورٹی کے مثر انتظامات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.