حضور اکرم ۖ کی پوری زندگی ہمارے لیے محبت، امن، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے،صوبائی وزیرمنصوبہ بندی

حضور اکرم ۖ کی پوری زندگی ہمارے لیے محبت، امن، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے،صوبائی وزیرمنصوبہ بندی
کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات میر ظہور بلیدی نے 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ۖکے موقع پر پوری امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ۖکی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کی پوری زندگی ہمارے لیے محبت، امن، بھائی چارے، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔ آپۖ نے انسانوں کو رنگ، نسل، زبان اور قبیلے کے امتیاز سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے اور امن و اخوت کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیا۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں گے۔ معاشرے میں محبت، رواداری، اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہی نبی کریم ۖ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بابرکت موقع پر ہمیں ملک و قوم کی ترقی، امن و استحکام اور بلوچستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں۔ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریمۖکی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.