راولپنڈی(جیو نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بہن نورین نیازی کی ملاقات ختم ہوگئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عمران خان کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل سے گورکھپور فیکٹری ناکے پہنچ گئیں تاہم انہوں نے میڈیا سے گفت گو کرنے سے گریز کیا۔
خیال ہے کہ یہ نورین نیازی کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمان خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی، جیل ذرائع کے مطابق جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی یہ ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].