ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت 31اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت 31اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 31 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران مدارس میں بچوں کی 100فیصد کوریج یقینی بنانے کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، علماء کرام اور پولیو ٹیموں کے اہلکاران نے شرکت کی۔اجلاس میں مدارس میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے، کسی بھی قسم کے ریفیوزل کے خاتمے اور تمام اہل بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 100 فیصد کوریج یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے علماء کرام اور مدارس انتظامیہ ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہیں گے اور مدارس میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.