HEALTH

پاکستان فیزیالوجیکل سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام بولان میڈیکل کالج میں 19 ویں بین الاقوامی پاکستان فیزیالوجیکل کانفرنس کا انعقاد

The Baaghwan
The Baaghwan
December 06, 2025 at 01:38 PM 14 views
پاکستان فیزیالوجیکل سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام بولان میڈیکل کالج میں 19 ویں بین الاقوامی پاکستان فیزیالوجیکل کانفرنس کا انعقاد
پاکستان فیزیالوجیکل سوسائٹی بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام بولان میڈیکل کالج میں 19 ویں بین الاقوامی پاکستان فیزیالوجیکل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں فزیالوجی، انٹیگریٹیو میڈیسن، بایومیڈیکل سائنسز، اور ترجمہی تحقیق کے شعبوں میں اپنے تعاون کو پیش کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ماہرینِ طبیعات، محققین، طبیبوں اور ماہرین تعلیم پاکستان فیزیالوجیکل سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر راشد محمود، 19 ویں بین الاقوامی پاکستان فیزیالوجیکل کانفرنس کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر نرگس حیدر، پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ، ڈاکٹر سمعیہ خان نیازی، وائس پرنسپلز بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الیاس بلوچ، ڈاکٹر عصمت اللہ کاکڑ،پروفیسر ڈاکٹر عبد العظیم، ڈاکٹر صاحب زادہ رحمت اللہ، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک، پروفیسر نصیر احمد بنگلزئی، بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد مظہر، پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ بنگلزئی، ڈاکٹر صفیہ مینگل، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ مجید، پروفیسر ڈاکٹر یاسین بازئی، ڈاکٹر عنایت شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ 20 سال بعد پاکستان فیزیالوجیکل کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس کانفرنس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات کی جانب سے جدید ترین سہولیات سے مزین ماڈلز تیار کئے گئے ہیں یہ کالج 150 طلباء کیلئے بنا تھا لیکن اب طلباء و طالبات کی بڑی تعداد یہاں زیر تعلیم ہیں، انہوں نے زور دیا کہ طلباء و طالبات اپنا ٹریک نہ چھوڑیں تعلیم جاری رکھیں۔ تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کے ساتھ طلباء و طالبات کا رول اکیڈمیک کیلئے زیادہ اہم ہے بچوں کے رویہ تبدیل ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت کالج ہم زیادہ پیچھے نہیں ہے جدید تحقیق و علوم سے طلباء و طالبات کو مستفید کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ہمارے طلبا و طالبات کسی سے کم نہیں ہے نگیٹیویٹی بڑھ رہی ہے جس کو کائونٹر کرنے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر الیاس بلوچ نے کہا کہ حکومتی سطح پر روابط کا سلسلہ جاری ہے کوشش ہے کہ مصنوعی ذہانت کو لاگو کیا جائے 2 سے 3 پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں مصنوعی ذہانت کے ذریعے طب کے شعبے کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے۔

Comments 1

Login to post a comment.