لاہور(جیو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیاگیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے نورین نیازی نے علیمہ خان کی گرفتاری کے بارے فون پر بتایا، ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، ہمارامقصد اپنے آئینی اور سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے ہم کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے، علیمہ خان کوگرفتار کرنا یا نظربند رکھنا تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالات کو خراب کرنے کا یہ پہلا قدم ہے، یہ تمام اقدامات فی الفور بندکیے جائیں اور علیمہ خان کو فوری رہا کیا جائے، ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].