اقوام متحدہ میں ہسپانوی وزیراعظم کی اسرائیل پر کڑی تنقید، نیتن یاہو پر غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا الزام

اقوام متحدہ میں ہسپانوی وزیراعظم کی اسرائیل پر کڑی تنقید، نیتن یاہو پر غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا الزام
اقوام متحدہ (اے پی پی):ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو خطے میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بی بی سی کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سپین غزہ کی صورتحال پر ردعمل میں پہلے ہی اسرائیل کے خلاف پابندیوں سمیت متعدد اقدامات کر چکا ہے اور مزید اقدامات پر بھی غور کر رہا ہے۔ ہسپانوی وزیراعظم حالیہ مہینوں کے دوران غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں کے نمایاں ناقد رہے ہیں۔ اس سے قبل ہسپانوی حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات محدود کرنے اور بعض فوجی تعاون کو روکنے جیسے اقدامات کا اعلان بھی کر چکی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس بھی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ انھوں نے جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خونریزی اور تباہی کی شدت ان کے دورِ کے دوران دیکھی جانے والی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.