اسلام آباد(جیو نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، اسپیکر ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے، ڈیڈ لاک پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کے درمیان ہوا جو بدقسمتی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ انہوں نے بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کی بھرپور کوشش کی اور اب بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن سے فون پر بات ہوتی رہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کا بھی مشورہ دیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].