کوئٹہ(اے پی پی )کوئٹہ پولیس اور محکمہ سماجی بہبود نے سٹی نالے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2خواتین سمیت51منشیات فروشوں وعادی افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر محمد حنیف رند نے اے پی پی کوبتایاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی کی ہدایت پرڈرگ فری کوئٹہ اقدام کے تحت کوئٹہ شہر میں واقع سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے دوران 51ایسے افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے جو منشیات کی فروخت اور منشیات کے استعمال میں ملوث تھے ،ان گرفتارافراد میں2خواتین بھی شامل ہیں،انہوں نے بتایاکہ یہ کارروائیاں کی جارہی ہے،منشیات کے عادی افراد کو ڈرگ ری ہیلیبیٹیشن سینٹر ز منتقل کیاجائے گا۔ڈی ایس پی سٹی آصف غفور کے مطابق کارروائیاں تسلسل کے جاری ہیں،ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے دو ڈویژن کی نفری کا عملہ کارروائی میں مصروف ہیں ،منشیات کے عادی افراد کوگرفتارکرکے ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹرز میں رکھاجائے گا، سڑکوں پر گھومنے والے منشیات کے عادی افراد کو گرفتارکرکے ان سینٹر میں ان کا علاج ومعالجہ کیاجائے گا،روزانہ کی بنیاد پر یہ کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].