گوادر اور کیچ کے نوجوانوں کو جدید فنی تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، مولانا ہدایت الرحمان

گوادر اور کیچ کے نوجوانوں کو جدید فنی تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ(خ ن) رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (B-TEVTA) کے دفتر کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر عبد الکبیر خان زرکون سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے نوجوانوں کے لیے جاری فنی و پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی، بالخصوص گوادر اور کیچ اضلاع میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکنیکل مراکز کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو جدید فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ اس موقع پر ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبد الکبیر خان زرکون نے رکن صوبائی اسمبلی کو ادارے کے جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام، وزیراعلیٰ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام اور ٹیکنیکل اداروں کے ساختی انضمام سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ مولانا ہدایت الرحمان نے نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بی-ٹیوٹا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا اور مستقبل کے منصوبوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.