پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی
اسلام آباد(جیو نیوز)حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مصالحانہ کردار کے لیے پیش کی گئی شرائط سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے اور تنازعات حل کرانے کے لیےکردار ادا کرنےکو تیار ہیں، وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کو پہنچائی۔ ذرائع کے مطابق مولانا کے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جو تاحال زوم پر جاری ہے جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا نےحکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کی بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔ واضح رہے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے رانا ثنااللہ اور اسپیکر ایازصادق، طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.