ن لیگ اور پی پی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، آئی ایم ایف شرائط پر مبنی بلوں سمیت 30بلوں کی منظوری پر اتفاق

ن لیگ اور پی پی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، آئی ایم ایف شرائط پر مبنی بلوں سمیت 30بلوں کی منظوری پر اتفاق
اسلام آباد(جیو نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کےدرمیان پارلیمانی کمیٹی برائےانتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے،کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائےگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.