عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیدیا

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیدیا
اسلام آباد(جیو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے رہائشی علاقوں میں دہشتگردوں کو لاکر بسایا، یہ کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی ،فارنزک لیب اور پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا کام تھا، جو نہیں کیا گیا، طالبان کی خواتین سے متعلق سوچ پورے خیبرپختونخوا پر مسلط کی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے صوبے کی ترقی کے اوپر صفر وقت لگایا لیکن تخریب کاری کےلیے 6،6 گھنٹے کی میٹنگ کی ، 13 سال میں خیبر پختونخوا کا جو حشر پی ٹی آئی نے کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.