کیچ و مکران کی بچیوں نے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا: میر ظہور بلیدی

کیچ و مکران کی بچیوں نے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا: میر ظہور بلیدی
کوئٹہ(پ ر)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے میر سرفراز بگٹی کے اپنی بیٹی کی تعلیم سے متعلق بیان پر ایک سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو سیاق و سباق سے نہ ہٹائیں۔ کیچ و مکران کی بچیوں نے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا تو انہوں نے خواتین کے کام کرنے کو معیوب سمجھنے والی فرسودہ قبائلی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی مثال دی، جو خود بھی ایک قبائلی معاشرے سے تعلق رکھتی ہے۔ اگر سابق قوم پرست وزرا اعلی سردار اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ریاست کے خلاف برسرپیکار لوگوں کے بچوں کی بیرون ملک تعلیم آپ کے نزدیک قابلِ قبول ہے تو سرفراز بگٹی کے لیے الگ معیار کیوں؟ بلوچستان کی موجودہ حکومت بلوچ خواتین کو تعلیم، خودمختاری اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جو بلاشبہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.