بلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،میر ضیا لانگو

بلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،میر ضیا لانگو
کوئٹہ(خ ن)وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کا امن، استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے بجائے عوامی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل پر توجہ دیں، نوجوانوں کو تصادم اور انتشار کی سیاست میں الجھانے کے بجائے تعلیم، کھیل، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلام آباد یا کسی دوسرے شہر کی جانب پیش قدمی اور محاذ آرائی کی سیاست سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سیاسی قیادت تصادم کے بجائے مذاکرات، افہام و تفہیم اور آئینی طریقہ کار کے ذریعے مسائل حل کرے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.