وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی  پر اظہار اطمینان
کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی کارروائی قابل تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کا عزم غیر متزلزل ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.