اسلام آباد(بی بی سی)اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ خصوصی حکمنامے کے تحت قائم کردہ 11 رکنی مشاورتی کونسل میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں اور جنھیں تکنیکی معاملات پر عبور حاصل ہے۔
اُن کے مطابق خیبر پختونخوا کے داخلہ اُمور کے معاملات کفایت اللہ خان (سابق کمشنر اور آئی جی جیل خانہ جات) دیکھیں گے جبکہ فنانس یعنی معیشت کے معاملات طارق محمود پاشا (سابق چیئرمین ایف بی آر)، قانون کے عامر جاوید (سابق ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا) اور تعلیم سے متعلقہ معاملات ڈاکٹر سید عامر عبداللہ (سابق عبوری صوبائی وزیر) دیکھیں گے۔
اُن کے مطابق اسی طرح صحت سے متعلق معاملات لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر خان (سابق سرجن جنرل پاکستان آرمی)، مائنز اینڈ منرلز ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر محمد ارشاد (سابق چیئرمین ایف بی آر)، کمیونیکیشن اینڈ ورکس آصف رفیق آفریدی (سابق عبوری صوبائی وزیر)، مذہبی اُمور طیب قریشی (جامعہ اشرفیہ)، توانائی عثمان سیف اللہ خان (سابق سینیٹر)، اطلاعات و نشریات سمر ہارون بلور (سابق ایم پی اے) دیکھیں گے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].