وزیرا‏عظم نے مجھے محسن نقوی کیخلاف بات کرنے سے منع کیا ہے: رانا ثنا اللہ

وزیرا‏عظم نے مجھے محسن نقوی کیخلاف بات کرنے سے منع کیا ہے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(جیو نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ وزیرا‏عظم شہباز شریف نے انہیں وزیرداخلہ محسن نقوی کے خلاف بات نہ کرنے کا کہا ہے۔رانا ثنا اللہ نےکہا کہ انہوں نے وزیرا‏عظم کو بتایا کہ انہوں نے محسن نقوی کے خلاف ذاتی بات نہيں کی، ان سے ذاتی جھگڑا نہیں، 20,22 سال کا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے، نئے صوبے آئین کے تحت ہی بنیں گے۔ اس پر تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر بولے کہ شکر ہے رانا صاحب نے یہ بات مانی کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کیلئے میرے اوپر تبصرے کررہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کےخلاف تبصرہ کردیا وہ منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا۔ محسن نقوی کے بیان کے بعد رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ ان کی ذات پر میں 3 سال سے تبصرہ کررہا ہوں؟ میں نے کبھی محسن نقوی کی ذات پر تبصرہ کیا نہ کروں گا، وہ جو ہیں میرے خیال میں بس وہی ہیں، اس پر تبصرے کی ضرورت ہی نہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.