ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی

ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
کراچی(جیو نیوز)ایم کیوایم پاکستان نے 29 نومبرکو کراچی میں ریلی کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروادی۔ ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس سے متعلق شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلسے میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو درخواست دے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون کی بھی درخواست کی جب کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد مزار قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ ہوگا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.