اسلام آباد(بی بی سی)پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید بتایا کہ حالیہ اقدامات کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزرا، مشیران، معاونین، ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر کئی آئینی عہدیداران کو فوری طور پر غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
’اسی طرح آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو صوبائی حکومت (جو اب گورنر کے سربراہی میں صوبے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہے) کی معاونت کے لیے تعینات کرنے کا حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’میں یہاں وضاحت کر دوں کہ فوج وہاں پہلے بھی تعینات تھی، مگر اب اس کو مزید تعاون پر مبنی کوششیں کرنے کے لیے تازہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت اب وفاقی حکومت وقتاً فوقتاً گورنر خیبر پختونخوا کے ذریعے اقدامات کا اعلان کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ آج جاری ہونے والے تمام تر احکامات اور حکمناموں کی توثیق آئین کے تحت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے آئندہ دس روز کے دوران حاصل کی جائے گی اور اس حوالے سے منگل کے روز پارلیمان کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].