اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ ’قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے‘ نمٹا جائے گا۔
اتوار کو جاری ایک ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے گورنر کا کہنا تھا کہ ’خیبر پختونخوا کے عوام پرامن ہیں، کبھی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتے۔‘
’میں عوام کو کہوں گا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، کوئی بھی دنگے فساد میں نہ آئے۔ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، تو قانون ان کے ساتھ آہہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].