کوئٹہ(خ ن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہادر پائلٹس کی شہادت ملک و قوم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].