کوئٹہ(خ ن)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے پیر کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائم ممبرز فیسلیٹیشن سینٹر (Members Facilitation Centre) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے معزز اراکین اسمبلی کو مرکز کے قیام کے مقاصد، فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ممبرز فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد معزز اراکین اسمبلی کو قانون سازی، پارلیمانی امور، تحقیق اور دیگر دفتری و انتظامی معاملات میں ایک ہی مقام پر مثر، معیاری اور بروقت معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام اراکین اسمبلی کی پارلیمانی استعدادِ کار میں اضافے اور قانون سازی کے عمل کو مزید مثر، منظم اور نتیجہ خیز بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممبرز فیسلیٹیشن سینٹر میں اراکین کو قراردادوں، توجہ دلا نوٹسز، تحریکاتِ التوا، تحریکات استحقاق، سوالات اور مسوداتِ قانون کی تیاری سمیت متعلقہ قواعد کے مطابق ان کی ترتیب میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسمبلی کے اجلاسوں کے شیڈول اور ایجنڈے کی بروقت فراہمی، پارلیمانی ریسرچ پیپرز کی تیاری اور مختلف پارلیمانی معاملات میں رہنمائی بھی مرکز کی خدمات میں شامل ہے۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ممبرز فیسلیٹیشن سینٹر کی فعالیت سے اراکین اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان ادارہ جاتی رابطے کو مزید مضبوط بنانے، پارلیمانی معلومات تک بروقت رسائی یقینی بنانے اور ایوان کی کارروائیوں میں اراکین کی مثر شرکت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس مرکز کے ذریعے اراکین اسمبلی کو عوامی مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے مثر قانون سازی اور اپنی پارلیمانی ذمہ داریوں کی بہتر ادائیگی میں سہولت حاصل ہوگی۔ممبرز فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے اور اراکین اسمبلی کو درکار معاونت ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ ممبرز فیسلیٹیشن سینٹر کا قیام اراکین اسمبلی کو مثر پارلیمانی معاونت فراہم کرنے، قانون سازی کے عمل کو مزید فعال بنانے اور عوامی نمائندوں کی استعدادِ کار میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اراکین اسمبلی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اداروں کی مثر کارکردگی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].