ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 2 نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈی پیک اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 2 نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈی پیک اجلاس
کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈی پیک (DPEC) اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، نیشنل ای او سی کے ممبران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات، سکیورٹی پلان، ٹیموں کی تعیناتی اور مہم کو موثر بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران کوئٹہ میں تقریبا 4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ جن یونین کونسلز میں مہم کے دوران مشکلات کا سامنا ہے، وہاں خصوصی پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے علما کرام، سیاسی و قبائلی عمائدین کو بھی مہم میں شامل کرنے اور عوام میں پولیو سے بچا کے حوالے سے مثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.