کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے مفکرِ اسلام مولانا مفتی محمودؒ کے یومِ وفات کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنے اکابر کی تاریخ اور نظریاتی ورثے کے امین ہیں۔ مولانا مفتی محمودؒ کو حقیقی خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تقاضا ہے کہ ان کے اصولوں اور سیاسی منہج کو سمجھا جائے، پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات میں اصولی سیاست اور قومی ذمہ داری کی اہمیت پہلے سے بڑھ گئی ہے، مفتی محمودؒ کی زندگی علم، عمل، دینی استقامت اور سیاسی بصیرت کا حسین امتزاج تھی، قومیں اپنے اکابر کو اسی وقت حقیقی معنوں میں یاد رکھتی ہیں جب ان کے افکار اور جدوجہد کو نئی نسل تک منتقل کرتی ہیں، 15 اکتوبر کو ملتان میں منعقد ہونے والی مفتی محمودؒ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے اپنے اکابر کی جدوجہد سے وابستگی کا اظہار کریں، تمام کارکنان، علماء کرام، طلبہ اور اہلِ فکر کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].