وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کاہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کاہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد
کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سائنسی و تکنیکی مہارت کا مظہر ہے اپنے بیان میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ فتح-2 ای آر کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں پیش رفت اور قومی خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سائنسی ماہرین اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابلِ فخر ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی دفاع کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جدید سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کا فروغ اہمیت کا حامل ہے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع اور قومی خود انحصاری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.