کوئٹہ(خ ن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ جتک ہائوس آصف آباد کوئٹہ میں حلقے کے دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مشکلات کے حل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حلقے کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ حاجی علی مدد جتک نے عوامی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا اور ان کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنا عوامی خدمت کے موثر عمل کا بنیادی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی محض ایک منصب نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کا تقاضا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے، ان کی مشکلات کو سمجھا جائے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل، حلقے کی ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ امور پر سنجیدگی سے توجہ دینا ضروری ہے۔حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد اور تعاون ہی عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].