ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ معطل کرتے ہوئے کارروائی روک دی

ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ معطل کرتے ہوئے کارروائی روک دی
کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر جان مینگل کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے کی کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی آر معطل کر دی۔ عدالت نے یہ حکم وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد جاری کیا۔ کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس رؤف عطا پر مشتمل بینچ نے کی۔ اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ کے علاوہ سپریم کورٹ کے وکیل آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے۔ سردار اختر جان مینگل کے خلاف لکھ پاس دھرنے کے دوران ایک انٹرویو کے تناظر میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مذکورہ مقدمے سے متعلق آج ہونے والی سماعت میں وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی کارروائی روکنے اور ایف آئی آر معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔ عدالتی سماعت کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قانونی اور آئینی حقوق کی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے انصاف کے حصول کا آخری ذریعہ عدالتیں ہیں، اگر عدالتیں انصاف فراہم نہ کریں تو عوام کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.