تہران(بی بی سی)ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر کے مشیر علی بلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی صنعت کے ماہرین امریکی ساختہ دفاعی سازوسامان کی ریورس انجینیئرنگ کر رہے ہیں۔
علی بلالی کا کہنا ہے کہ ایران کے اسلحے کے ذخائر بھی آئندہ کئی برسوں کے لیے محفوظ ہیں اور ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار اور متحرک ہیں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے کوئی غلط اندازہ لگایا یا کسی قسم کی غلطی کی تو اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب انتہائی سخت اور تباہ کن ہوگا۔
ان کے بقول ’مسلح افواج دشمن کی کسی بھی غلط حرکت اور مناسب موقع کی منتظر ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو ایسا جواب دیا جائے گا جسے مخالف فریق کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].