بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، 3 فوڈ یونٹس پر جرمانے، 2 یونٹس سیل، زائدالمیعاد اشیاء ضبط

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، 3 فوڈ یونٹس پر جرمانے، 2 یونٹس سیل، زائدالمیعاد اشیاء ضبط
کوئٹہ(دی باغوان)عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کی سربراہی میں عالمو چوک اور ائیرپورٹ روڈ میں بڑی فوڈ اسٹیبلشمنٹس، ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور ریسٹورنٹس کے خلاف خصوصی کارروائی کی جہاں 3 پر جرمانے عائد اور 2 یونٹس کے مخصوص حصے سربمہر کر دیے گئے۔کارروائی کے دوران ایک بیکری میں زائدالمیعاد ڈبہ بند زیتون، اشیاء پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی دوہری تاریخوں کے اندراج، صفائی کی ناقص صورتحال، ملازمین کی ذاتی حفظانِ صحت اور خوراک کی غیر مناسب ذخیرہ اندوزی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔علاوہ ازیں ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر میں اشیاء خوردونوش کو براہِ راست دھوپ میں رکھنے، گودام میں صفائی و جراثیم کشی کے ناقص انتظامات، غیر محفوظ ذخیرہ اندوزی اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر کو نیسلے کی زائدالمیعاد مصنوعات، سال 2025 اور مارچ 2026 کے ایکسپائرڈ اسٹاک، خراب پیکنگ اور پانی کی بوتلوں میں نمی کی موجودگی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے یونٹ کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا۔اسی طرح ایک آئس کریم، جوس اور ملک شیک یونٹ میں زائدالمیعاد اشیاء، سڑے ہوئے پھل و سبزیاں، گندی اور پھپھوندی زدہ ریفریجریٹرز، غیر معیاری اسٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر یونٹ کا حصہ سیل کر دیا گیا۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے متعلقہ اداروں سے مصنوعات کی رجسٹریشن، بی ایف اے لائسنس کا حصول اور مقررہ فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.