ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے: بیرسٹر عقیل

ریفرنڈم کا معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتاہے: بیرسٹر عقیل
اسلام آباد(جیونیوز)وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ ریفرنڈم کےمعاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کےمعاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ وزیر مملکت قانون وانصاف نے کہا کہ ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل کرکے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے۔ بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سےمتعلق پالیسی بیان دےگی، عجلت میں نہیں، ن لیگ کے ارکان نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.