صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا ممتاز عالم دین مولانامحمدادریس کی شہادت پر افسوس کااظہار

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا ممتاز عالم دین مولانامحمدادریس کی شہادت پر افسوس کااظہار
صوبائی وزیر صحت بلوچستان، بخت محمد کاکڑ نے چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق ایم پی اے اور ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ادریس پر ہونے والے حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے، جس سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورا معاشرہ غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات معاشرے کے امن کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے۔صوبائی وزیر صحت نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.