پاکستان کو عالمی سطح پر مختلف کھیلوں میں عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل ہے،بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بھی بیپناہ صلاحیتیں موجود ہیں: گورنر بلوچستان

پاکستان کو عالمی سطح پر مختلف کھیلوں میں عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل ہے،بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بھی بیپناہ صلاحیتیں موجود ہیں: گورنر بلوچستان
کوئٹہ(خ ن)ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرحوم عبدالغنی مینگل میموریل انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے 60 باکسرز نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلوں میں چار باکسرز نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے گولڈ باکسر نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیتا . علی احمد اور ایران کے دانیال شاہ نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی فیمیل باکسر بس بانو نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، نوراللہ لہڑی، کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات، منتظمین اور شائقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کی گئی اور ان کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر متعدد کھیلوں میں عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل ہے ۔اور بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بھی بیپناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے مناسب مواقع اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو کافی زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں جنکے موثر استعمال کو ہم یقینی بنائیگے تاکہ کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی ٹریننگ، ترقی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مواقع بڑھانے پر خرچ کیے جا سکیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.