ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی نظام رحیم بلوچ کی زیرصدارت زیر زمین پانی سروے سے متعلق اجلاس

ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی نظام رحیم بلوچ کی زیرصدارت زیر زمین پانی سروے سے متعلق اجلاس
ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی نظام رحیم بلوچ کی زیرِ صدارت ضلع کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کے سروے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر واسا محمد رمضان، بین الاقوامی واٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی کنٹری نمائندہ ڈاکٹر محمد ارشد، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے نمائندہ طلال نصیر، چیف ہائیڈرولوجسٹ حمیداللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جوڈیشل محمد آصف اچکزئی نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کی موجودہ صورتحال، اس کے مثر استعمال اور مستقبل میں ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے مختلف پہلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے پانی کے ذخائر کے تحفظ، جدید سروے طریقہ کار کے استعمال اور اعداد و شمار کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی نے ہدایت کی کہ زیرِ زمین پانی کے وسائل کی نگرانی کو مزید مثر بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ذریعے پائیدار حل یقینی بنائیں تاکہ کوئٹہ میں پانی کے بحران پر قابو پایا جا سکے

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.