ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے زبردستی رقم لینے پر ایگل اسکواڈ کے 3اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ کوئٹہ عمران شوکت نے 2کم عمر لڑکوں کو ڈرا اور دھمکا کر 7500 روپے زبردستی لینے کا نوٹس لینے پر ایگل اسکواڈ کے تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔ایگل اسکواڈ کے تین اہلکاروں کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے دو طلباکو ڈرائے دھمکائے اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے معطل کر دیا ،ایگل اسکواڈ سٹی ایریا کے تین اہلکاروں کانسٹیبل محب اللہ ، کانسٹیبل عادل رشید اور کانسٹیبل تاج محمد نے موٹر سائیکل سوار طالبعلم فیضان عمران اور آفتاب احمد سے 7500 رشوت لی تھی ،ترجمان کے مطابق سٹی پولیس کے موبائل گشت کے علم میں آنے پر طالب علموں نے حقیقت بتائی ، جس پر ڈی آئی جی کوئٹہ کے نوٹس میں لایا گیا،ڈی آئی جی کوئٹہ نے تحقیقات کارروائی اور الزامات ثابت ہونے پر تینوں اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا محکمہ پولیس میں موجود خود احتسابی نظام کے تحت کسی اہلکار کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].