بلوچستان ہیلتھ کیئرکمیشن نے کوئٹہ میں غیر قانونی اور غیر محفوظ طبی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کلینکس کا معائنہ کیا جبکہ بی اے مال ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا گیا۔بھوسہ منڈی اور ایسٹرن بائی پاس کے علاقوں میں BHCC کی اینٹی کوئیکری انفورسمنٹ ٹیم نے 3 جنرل پریکٹیشنر(جی پی)کلینکس اور 1 ڈینٹل کلینک کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران BHCC قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر 1 ڈینٹل کلینک کو سیل کرکے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 1 جی پی کلینک کو بھی عدم تعمیل پر جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح 2 جی پی کلینکس کو غیر رجسٹرڈ ہونے، IPC ایس او پیز کی عدم موجودگی اور BHCC ریگولیٹری تقاضے پورے نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔بلوچستان ہیلتھ کیئرکمیشن کی لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیٹیشن ٹیم نے (بی اے مال ہسپتال) کا بغیر پیشگی اطلاع اچانک دورہ کیا، جہاں ہسپتال کی رجسٹریشن کی فزیکل ویری فکیشن اور KPSA معیارات سے متعلق آگاہی و رہنمائی فراہم کی گئی۔دورے کے دوران ٹیم نے ہسپتال کے مختلف انتظامی و آپریشنل امور کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ریگولیٹری تقاضوں، کوالٹی اشورنس اور طبی معیارات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].