مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑ

مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیتی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، مختلف شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا ہے، مختلف شخصیات اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کے تسلسل سے عوام کی توجہ مسلم لیگ (ن) کی جانب بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے رابطے جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں شمولیتی پروگراموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی پالیسیوں اور پارٹی کے سیاسی و عوامی کردار کے باعث مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شمولیت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ تسلسل کے ساتھ منعقد ہونے والے شمولیتی پروگرام اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ لوگ پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی و عوامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو صوبے کے تمام اضلاع اور علاقوں میں فعال بنانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تنظیمی سطح پر کام جاری رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.