کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مدرز ڈے کے موقع پرخصوصی پیغام میں کہاہے کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت، قربانی، صبر اور دعا کا وہ مقدس سایہ ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے، دنیا بھر کی ماؤں خصوصاً پاکستان اور بلوچستان کی عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں،پاکستان اور بلوچستان کی ماؤں نے اپنی تربیت، دعاؤں اور قربانیوں سے بہترین نسلوں کی پرورش کی،ماؤں نے نئی نسل کو وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، وفاداری اور خدمت کا جذبہ منتقل کیا ہے، شہداء کی مائیں پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ماں کا احترام ہماری تہذیب، ایمان اور پاکستانیت کی بنیاد ہے
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].