بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، نجی ہسپتال سمیت متعدد طبی مراکز کا معائنہ، 4 مراکز کو نوٹسز جاری

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی کوئٹہ میں کارروائیاں، نجی ہسپتال سمیت متعدد طبی مراکز کا معائنہ، 4 مراکز کو نوٹسز جاری
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی)کی ٹیم نے کوئٹہ میں صحت کے مراکز کی نگرانی اور طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نجی ہسپتال اور نجی ہائوسنگ اسکیم میں قائم مختلف طبی مراکز کے معائنے کیے۔کمیشن کی ٹیم نے نجی ہسپتال کوئٹہ کا فالو اپ دورہ کیا، جہاں اسپتال کے عارضی لائسنس کی قانونی حیثیت اور تجدیدی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ دورے کا مقصد اسپتال کی لائسنسنگ کی صورتحال اور کمیشن کے مقرر کردہ ضوابط پر عمل درآمد کا جائزہ لینا تھا۔دوسری جانب نجی ہائوسنگ اسکیم میں قائم طبی مراکز کے معائنے کے دوران دو جنرل پریکٹیشنر کلینکس، چار پولی کلینکس، ایک ہومیوپیتھی کلینک اور دو حجامہ مراکز سمیت مجموعی طور پر 9 طبی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔بی ایچ سی سی کے مطابق معائنہ کیے گئے مراکز میں سے تین پولی کلینکس کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ پائے گئے، جبکہ ایک جنرل پریکٹیشنر کلینک، ایک ہومیوپیتھی کلینک، ایک حجامہ سینٹر اور ایک پولی کلینک کو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ و ضوابط اور انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (آئی پی سی)کے مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں طبی مراکز کی نگرانی، علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانے، طبی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے اور عطائیت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور باقاعدہ طور پر ریگولیٹڈ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.