سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے گذشتہ دنوں سوئی ڈیرہ بگٹی کے 3 سگے بھائ قبائلی رہنماؤں جو وڈیرہ خان محمد کلپر بُگٹی مرحوم کے فرزند تھے پنجاب کے CTD فورس نے دھوکے سے رحیم یار خان بُلاکر بے گناہ قتل کردیا پنجاب پولیس و حکومت کو معلوم ھونا چاہئیے وڈیرہ خان محمد کلپر بُگٹی مرحوم سوئ ڈیرہ بُگٹی میں پاکستان کی پھچان تھے سوئ گیس کی دریافت میں مدد اور اس کی تحفظ جہاں نواب محمد اکبر خان بُگٹی شہید اور ان کے خاندان نے کی وہاں وڈیرہ خان محمد خان کلپر اور اس کا خاندان انکا دست و بازو تھے اور انکی قومی خدمات قابل تحسین رہے ہیں وڈیرہ خان محمد کلپر اور ان کے خاندان کو سوئ میں پی پی ایل نے سرکاری طور پر ان کو نواب بگٹی کے بعد وی آئ پی 2 کا درجہ دے رکھا ہے ایسے زیرک ملک دوست معزز قبائلی رہنما کے تین بیٹوں کو بے دردری سے شہید کرنا شدید قابل مذمت و افسوسناک سانحہ ہے وہاں یہ قبائل پر نہیں پاکستان پر حملہ ہے وڈیرہ خان محمد کلپر نے پاکستان اور اس کے جھنڈے تلے بڑی آزمائشوں سے اس کو سربلند رکھا مگر اس کے ساتھ ایک سرکاری ادارے کا یہ رویہ ریاست و عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا دانستہ حربہ ہے جس سے سوئ سمیت ڈیرہ بُگٹی قبائل میں بے حد اضطراب پایا جاتا ہے اس لئے ھم جناب فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفس فورس و چیف آف آرمی سٹاف حافظ سید عاصم منیر صاحب،حکومت بلوچستان سمیت وفاقی وزیر داخلہ جناب مُحسن نقوی سے خصوصی توجہ و دادرسی کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ صوبائ حکومت پنجاب و وفاقی حکومت میں خاندانی اثرات کے باعث سی ٹی ڈی کے خلاف کاروائی ممکن نظر نہیں آتی اس لئے غیر جانبدار اداروں کو اس گھناؤنے جُرم کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے موثر اقدام اُٹھانا چاہئیے تاکہ پسماندگان کو تسلی و تشفی ھوسکے اور ان کے خون ناحق کا قانونی ازالہ ہوسکے ملک کی گیس کی پیداواری کے علاقے میں عوام کی تشویش کو تشفی میں بدلا جا سکے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].