محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے زیراہتمام کوئٹہ میں ماحول دوست اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے اسپیشل ہائی اسکول میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 60 پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سیکرٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پودوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس گرین اقدام کی کامیاب تکمیل کیلئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی۔تقریب میں کنزرویٹر فاریسٹ نیاز خان کاکڑ ڈی سی ایف ریاض بلوچ اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران و عملے نے بھی شرکت کی۔صدر الومینائی اسپیشل ہائی سکول سلیم اصغر نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ماحول کی بہتری اور نئی نسل میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسپیشل ہائی اسکول کے پرنسپل نے یقین دہانی کرائی کہ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال، آبپاشی اور تراش خراش کو یقینی بنایا جائے گا۔شجرکاری مہم میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].