پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے پیر کے روز صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور تنظیمی فعالیت سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔ملاقات کے دوران آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی کی فعالیت بڑھانے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].